Unhain Ikhtiar Diya Gaya – Beautiful Naat Lyrics

The religious kalam “Unhain Ikhtiar Diya Gaya” is a beautiful naatia kalam with a beautiful composition. This naat also includes a few of the “Mojizaat-e-Rasool”

Unhain Ikhtiar Diya Gaya Lyrics in Urdu Language

وہ جو چاہیں چاند کو توڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا
وہ پھر اِس کے ٹکڑوں کو جوڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا

کِسی اُمتی کو سقر(جہنم) کے رُخ
لیے جا رہے ہوں ملائکہ
وہ پکڑ کے خُلد (جنت) کو موڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا

جو علی (رضی اللہ عنہ) کی عصر قضا ہوئی
تو وہ وقت پر ہی ادا ہوئی
چھپے آفتاب کو موڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا

وہ نبی (ﷺ) کی مٹھی کا معجزہ
کہ “وَ ما رَمیتَ” کہے خدا
وہ نگاہیں کفر کی موڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا

وَ ما رَمیتَ اِذْ رَمیتَ وَ لکن اللہ رمٰی (سورۃ الانفال، آیت نمبر 75)ترجمہ:اور اے محبوب! جب آپ نے خاک پھینکی تو آپ نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی۔ شانِ نزول: اس آیت کے شانِ نزول سے متعلق جمہور مفسرین کا مختار قول یہ ہے کہ جب کفار اور مسلمانوں کی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوئیں تورسولِ اکرم ﷺ نے ایک مٹھی خاک کافروں کے چہرے پر ماری اور فرمایا ’’شاہت الْوجوہ‘‘ یعنی ان لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں۔ وہ خاک تمام کافروں کی آنکھوں میں پڑی اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بڑھ کر انہیں قتل اور گرفتار کرنے لگے۔ کفارِ قریش کی شکست کا اصل سبب خاک کی وہ مٹھی تھی جو تاجدارِ رسالت ﷺ نے پھینکی تھی۔ اس موقع پراللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی

لکھوں نازش اُن کا یہ معجزہ
کہ کسی کی آنکھ نکل گئی
وہ لعابِ پاک سے جو ڑ دیں
اُنہیں اختیار دیا گیا

حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں ایک کمان پیش کی گئی، آپ ﷺ نے وہ کمان مجھے عطا فرمائی، میں اس کمان سے رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر تیر چلاتا رہا یہاں تک کہ اس کی ڈوری ٹوٹ گئی، میں رسول اللہ ﷺ کے مبارک چہرے کے سامنے اپنے چہرے پر تیر کھاتا رہا، جب بھی کوئی تیر رسول اللہ ﷺ کے مبارک چہرے کی طرف آتا تو میں اپنے سر کو اسی طرف جھکا دیتا تاکہ تیر چلائے بغیر رسول اللہ ﷺ کے چہرہ انور کو (اپنے چہرے کی ڈھال کے ذریعے) بچاؤں، اُن میں سے آخری تیر میری آنکھ میں آلگا جس سے میری آنکھ میرے رخسار پر لٹک گئی، میں اپنی آنکھ کو ہاتھ میں لیے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا، جب رسول اللہ ﷺ نے میری آنکھ میرے ہاتھ میں دیکھی تو آپ ﷺ کی چشمان مبارک میں آنسو اُتر آئے، آپ ﷺ نے یوں دعا فرمائی: اے اللہ! قتادہ نے اپنے چہرے کو تیرے نبی کے چہرے کے لیے ڈھال بنائے رکھا، لہٰذا تو اس کی زخمی آنکھ کو زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی آنکھ بنا دے۔ (رسول اللہ ﷺ کی دعا کی برکت سے) دوسری آنکھ کے مقابلہ میں وہ آنکھ زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی بن گئی۔اِسے امام طبرانی اور ابن عساکر نے روایت کیا ہے۔ امام ذہبی، سیوطی اور ہندی نے اس کی تائید کی ہے۔

ایک اور روایت میں ہے، راوی نے بیان کیا: غزوۂ بدر یا غزوۂ حنین کے دن حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا گیا۔ تو اُن کی ایک آنکھ زخمی ہو کر اُن کے رخسار پر ڈھلک گئی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس آنکھ پر اپنا لعاب دہن مبارک لگایا پھر اُسے واپس لوٹا دیا تو وہ آنکھ (ٹھیک ہونے کے بعد) بصارت کے اعتبار سے بہترین آنکھ بن گئی۔اسے امام ابن عساکر نے روایت کیا ہے۔
ﷺﷺﷺ

Unhain Ikhtiar Diya Gaya – Lyrics in Roman Urdu

Woh Jo Chahain Chaand Ko Torr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

Woh Phir Es Ke Tukron Ko Jorr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

Kisi Ummati Ko Saqar Ke Rukh

Liye Ja Rahay Hon Malaika

Woh Pakar Ke Khuld Ko Morr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

Jo Ali Ki Asr Qaza Hui

To Woh Waqt Par He Ada Hui

Chupay Aaftab Ko Morr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

Woh Nabi Ki Muthi Ka Mojza

Ke Wamaa Ramaita Kahay Khuda

Woh Nigahain Kufr Ki Morr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

Likhu Naazish Unka Yeh Mojza

Ke Kisi Ki Aankh Nikal Gai

Woh Loaab e Pak Se Jorr Dain

Unhain Ikhtiyar Diya Gaya

ﷺ ﷺﷺ

Previous Article

Unki Chokhat Ho To Kasa - Popular Naat Lyrics

Next Article

Khuda Ki Azmatain Kya Hain - Beautiful Naat

Write a Comment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *